حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2020-21 کے لیے پروفیشنل اور تکنیکی کورسز جیسے بی ٹیک، ایم ٹیک، ایم بی اے، ایم سی اے، بی ایڈ، ایم ایڈ، ڈی ایل ایڈ اور پالی ٹیکنک ڈپلومہ میں 10 جولائی تک داخلوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یونیورسٹی میں مختلف اسکولوں کے تحت پروفیشنل تعلیم دی جاتی ہے جس میں اسکول برائے ٹیکنالوجی، اسکول برائے ترسیل عامہ و صحافت، اسکول برائے تعلیم و تربیت، اسکول برائے کامرس و بزنس مینجمنٹ، اسکول برائے سائنس وغیرہ شامل ہیں۔ یہاں کے کئی طلبہ کو کیمپس پلیسمنٹ کے ذریعہ نوکریاں حاصل ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی یونیورسٹی کے دیگر شعبوں کے فارغین کو بھی خانگی اور سرکاری نوکریاں حاصل ہوتی ہیں۔ ملکی سطح پر ٹیچروں کی بھرتی کے لیے منعقدہ سنٹرل ٹیچر ایلیجبلیٹی ٹسٹ (سی ٹی ای ٹی) میں مانو کے شعبہ ¿ تعلیم و تربیت اور 8 کالج برائے تعلیم اساتذہ کے فارغین نے ہندوستان بھر کے ٹیچر ایجوکیشن کالجوں میں سب سے بہتر مظاہرہ کیا۔ یہاں پر قابل اسٹاف، بہترین انفراسٹرکچر، اسمارٹ کلاس رومس، آڈیٹوریمس اور زائد نصابی سرگرمیاں جیسے کھیل کود، فنون لطیفہ کی تربیت کا بھی نظم ہے۔ مدرسے کے فارغین جنہوں نے یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی کو بھی فیس بک اور دیگر بین قومی کمپنیوں میں ملازمت حاصل ہوئی ہے۔ دیگر کورسز میں پی ایچ ڈی (اردو، انگریزی، ہندی، عربی ،فارسی، مطالعات ترجمہ ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ،سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات،سماجیات؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، طبیعات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات؛ کمپیوٹر سائنس، ایس ای آئی پی) پروگراموں میں بھی انٹرنس کے ذریعہ داخلے دستیاب ہےں۔ اردو میڈیم میں اعلی تعلیم فراہم کرنے والی ملک کی یہ واحد جامعہ ہے۔آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 جولائی تک بڑھا دی گئی ہے۔ درخواستیںیونیورسٹی ویب سائٹmanuu.edu.in پر صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ بی ٹیک اور ایم ٹیک، کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹکنالوجی کے مضمون میں دستیاب ہےں۔ پالی ٹیکنک ڈپلومہ کورسز میں سیول انجینئرنگ ، کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ ،انفارمیشن ٹکنالوجی، میکانیکل،الیکٹریکل و الیکٹرانکس انجینئرنگ شامل ہیں۔ یونیورسٹی ہیڈ کوارٹر حیدرآباد کے علاوہ بی ایڈکورس یونیورسٹی کے کالجز آف ٹیچر ایجوکیشن واقع بھوپال، دربھنگہ، اورنگ آباد، آسنسول، سنبھل، نوح، بیدر پر دستیاب ہےں جبکہ ایم ایڈ اور پی ایچ ڈی (ایجوکیشن) میں داخلے صرف حیدرآباد، بھوپال اور دربھنگہ میں دیئے جارہے ہےں۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔ ایسے کورسز جن میں داخلہ میرٹ کی اساس پر دیا جارہا ہے ان کی آخری تاریخ 10 اگست مقرر ہے۔میرٹ کورسز کی تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
![ہندوستان میں اردو یونیورسٹی کے پیشہ ورانہ کورسس میں داخلہ جاری،10 جولائی آخری تاریخ ہندوستان میں اردو یونیورسٹی کے پیشہ ورانہ کورسس میں داخلہ جاری،10 جولائی آخری تاریخ](https://media.hawzahnews.com/d/2020/06/25/4/977764.jpg)
حوزہ/مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2020-21 کے لیے پروفیشنل اور تکنیکی کورسز جیسے بی ٹیک، ایم ٹیک، ایم بی اے، ایم سی اے، بی ایڈ، ایم ایڈ، ڈی ایل ایڈ اور پالی ٹیکنک ڈپلومہ میں 10 جولائی تک داخلوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
-
ایران میں مقیم کشمیری اسٹوڈنٹس کی جانب سے کشمیر میں شراب کی فروخت کی مذمت
حوزہ/وسطی کشمیر گاندربل سے تعلق رکھنے والے آغا سید کرار ہاشمی سماجی و سیاسی کارکن گاندربل نے حکومت ہند اور دیگر اعلی حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ کشمیر…
-
اس سال ہندوستان سے کوئی حج پر نہیں جائے گا، ہندوستانی وزیر برائے اقلیتی امور
حوزہ/مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اس بار ہندوستانی عازمین کو سفر…
-
اک ترے جانے سے سارا شہر خالی ہوگیا، مولانا سید مراد رضا رضوی
حوزہ/آج قرأن مجید کے تعلیمات سے سرشار ہونے والے افراد عزادار ہیں کہ اس کتاب عظیم کی مہجوریت کے دور میں غواص بحر معانی ومفاہیم قرآنی راہی ملک ابد ہوگیا۔
-
وہ ایک پھول بہاروں کی جان تھا: مولانا سید شاہد جمال رضوی
حوزہ/علامہ مرحوم کی ایک خوبی بھلائے نہیں بھولتی کہ عالمی شہرت یافتہ ہونے کے باوجود جب اپنے خردوں سے ملتے تھے تو بڑی شفقت و محبت اور اپنائیت کا مظاہرہ …
-
ایران نے فائیوجی نیٹورک کی شروعات کردی
حوزہ/ایرانی مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں پہلی فائیو جی کا مواصلاتی نیٹ ورک بطور پائلٹ لانچ کیا گیا۔
-
علامہ طالب جوہرى،کی علمی تحقیقی مدلل گفتگو سے ملت اسلامیہ نے إستفادہ کیا: مولانا سید سيد قلب عباس رضوی
علامة طالب جوهرى رحمة الله علیه اقوام عالم کے لئیے نعمت ربانی تہے ہمیشہ آپکی علمی تحقیقی مدلل گفتگو سے ملت اسلامیہ نے إستفادہ و إستنارہ فرمایا۔
-
مشہد مقدس میں خاتون فیسٹول
حوزہ/ کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے مرکز برائے امور خواتین و گھرانے کی سربراہ نے بتایا ہے کہ موسم گرما میں مشہد کی خواتین کے لئے "خاتون" نامی فیسٹول کا اہتمام…
-
یو پی بورڈ میں "خادمز ذریعہ ٹو ایجوکیشن" کا قابل ستائش نتائج / سبھی طلباء امتیازی نمبرات کے ساتھ کامیاب ہوئے
حوزہ/ خادمز ذریعہ ٹو ایجوکیشن کا مقصد جن بچوں میں علمی صلاحیت اور تعلیمی تربیت کا فقدان ہے ویسے بچوں میں تعلیمی بیداری، علم کی اہمیت، فضیلت و عظمت کو ترغیب…
آپ کا تبصرہ